1 اپریل 2015 - 11:52
یمن میں ایک اور جارح سعودی طیارہ مار گرایا گیا

فرانسیسی ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ یمن میں سعودی عرب کا ایک اور طیارہ مار گرایا گیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شہر تعز میں انصاراللہ نے سعودی عرب کا ایک اور جارح طیارہ مار گرایا ہے- اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پہلے دن کے حملوں کے بعد دعوی کیا تھا کہ اس نے انصاراللہ کی اینٹی ایرکرافٹ توانائیاں تباہ کرکے یمن کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے- قابل ذکرہے کہ یمن سے عرب اور مغربی ذرائع نے رپورٹیں دی ہیں کہ انصاراللہ کے فوجیوں نے گذشتہ چھے دنوں میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے متعدد جنگی طیارے اور ایک جاسوس طیارہ مار گرایا ہے- یمن کے ذرائع نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کے کئی طیارے مار گرائے گئے ہیں اور ایک سوڈانی پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے- امریکی بحریہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ اس نے سعودی عرب کے ایف پندرہ طیاروں کے دو پائلٹوں کو خیلج فارس میں بچالیا تھا- سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ اس کے دو طیارے فنی خرابی کی بنا پر گر کر تباہ ہوئے ہیں-

.....

/169